شہریوں کیلئے سکھ کا سانس، ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

شہریوں کیلئے سکھ کا سانس، ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

  اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ روز وائرس سے ہونیوالی اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہو گئی ۔

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید35 ہزار627ٹیسٹ کیے گئے جس میں609افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 18 ہزار 692 ہو گئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 70 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار600مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں