عمران خان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ہیلی کاپٹر پر لاہور پہنچ گئی 

عمران خان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ہیلی کاپٹر پر لاہور پہنچ گئی 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور پولیس سے اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر لاہور پہنچی ہے۔ عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ 

اسلام آباد کی عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عمران خان کے آج خاتون جج دھمکی کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔