گرمی کے باعث جسٹن کا بھارتیوں کو دھوکہ

گرمی کے باعث جسٹن کا بھارتیوں کو دھوکہ

ممبئی: جسٹن بیبر نے بہت چھوٹی عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور پوری دنیا میں نام کمایا۔جسٹن بیبر کی بھارت آنے کی خبریں پچھلے کئی ماہ سے بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں ۔جسٹن نے 9مئی کو بھارت میں کنسرٹ کرنے کے بعد سیرو تفریح کرنا تھی جس کے بہت سے منصوبے بنائے گئے تھے اور خاص تیاریاں کی گئی تھیں لیکن کنسرٹ کے اگلے ہی دن موصوف نے جانے کا ارادہ کرلیا وجہ یہ تھی کی وہ مزید گرمی کی تاب نہیں لا سکتے تھے ۔  جسٹن بیبر گرمی کے باعث بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔

جسٹن کے لیے خاص کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور جسٹن کو بہت شوق تھا کہ آگرہ جا کر تاج محل دیکھتے لیکن گرمی نے ان کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دی اور جسٹن کا یہ دورہ بھارت ادھورا رہ گیا۔

جسٹن بیبرممبئی میں  کنسرٹ کے دوران ہی گرمی کی شدت کا اظہار کرچکے تھے جس پر وہ کنسرٹ کے بعد ہوٹل جانے کی بجائے سیدھا ایئرپورٹ چلے گئے

جہاں سے انہوں نے جنوبی افریقہ کی پرواز پکڑ لی جب کہ گلوکار کی ایئرپورٹ پر شرٹ تبدیل کرنے کی تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔