اذان،شرعی قانون پر پابندی عائد ہوئی تو جہاد ہو گا،مولانا نورالرحمان

اذان،شرعی قانون پر پابندی عائد ہوئی تو جہاد ہو گا،مولانا نورالرحمان

نئی دہلی :بھارت میں مسلمانوں پر کبھی گا ئے ذبح کرنے پر حملے ہونے لگتے ہیں، کبھی تین طلاقوں کی بات بھارتی عدالتیں مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں اب پھربھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہونے لگی۔
مولانا نورالرحمن برکتی نے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں موجزن مطالبے کو آواز دی ۔ہندوا پرست حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔چند روز قبل، کولکتہ کی ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے نئے پاکستان کا مطالبہ کیا ۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا نے خوب واویلا مچایا۔ مولانا نورالرحمن برکتی نے کہا کہ اگر نماز ، اذان، قرآن اور شرعی قانون پر پابندی عائد کی گئی ، تو جہاد ہو گا جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے مودی سرکار کی انتہاپسند پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی بھی مولانا نورالرحمن کے نظریات کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں