ابرام شاہ رخ کا نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان کا بیٹا ہے؟

ابرام شاہ رخ کا نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان کا بیٹا ہے؟

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کامیاب فنی کرئیر کے ساتھ ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں جن میں سب سے بڑا بیٹا 19 سال کا ہے  جبکہ سب سے چھوٹا بیٹا ابرام 4 سال کا ہے ۔بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں جس پر شاہ رخ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوریکے ہاں چار برس قبل ابرام کی پیدائش ہوئی تھی اور  شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ اٹھاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے ابرام کے علاوہ دو بچے آریان خان ا ور سہانا خان ہیں جب کہ آج کل میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں۔

 شاہ رخ سے جب ان خبروں  کی بابت دریافت کیا گیا تو  شاہ رخ نے  اس کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 4 برس قبل میں نے اور میری بیوی گوری نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنی فیملی کو مکمل کرنے کیلئے ایک اور بچے کی ضرورت ہے اور ہم نے ابرام کو اس دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا بیٹا آریا  ن خان 19 سال کا  ہے اور اس دوران ہم نے بہت سی باتیں سنی جن کا بطوں پر گہرا اثر پڑتا ہے جب کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں اصل چیز جعلی اور جعلی چیز کو اصل بناکر پیش کرنا کچھ مشکل نہیں ۔