کشمیر کے مسئلے پر چین پاکستان کے ساتھ ہے: وزیراعظم

کشمیر کے مسئلے پر چین پاکستان کے ساتھ ہے: وزیراعظم

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف نے چین کے سرکاری دورے پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا او رچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے اور سی پیک میں چین کی جانب سے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری کے مثبت اثرات پاکستان کے عام آدمی تک پہنچے گے اور سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر چین ہمارے ساتھ ہے وہ بھی بات چیت سے مسئلہ کا حل چاہتا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان سی پیک سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اس موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بات چیت اور اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر چین کے ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند ہے اور پاکستان اس ورم کی مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ  پاکستان چین کو اہم ترین دوست سمجھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا پاکستان سی پیک کی تکمیل کیلئے پُرعزم ہے اور اس راہداری منصوبے کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

یاد رہے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس میں شرکت کے لیے کئی سر براہان مملکت چین پہنچ چکے ہیں۔ بیجنگ کے نیشنل کنویشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں 29 سربراہان مملکت کے علاوہ سینکڑوں وفود شرکت کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس 14 اور 15 مئی کو ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں