مصباح اور یونس کے اعزاز میں آفریدی اور ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام وائرل

مصباح اور یونس کے اعزاز میں آفریدی اور ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام وائرل

ٓکراچی :کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے قومی کرکٹر مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں آل رانڈر شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام وائرل ہو گیا، دونوں نے عظیم بلے بازوں کی خدمات کو سراہا۔شاہد آفریدی نے سینئربیٹسمین کو     شاندار کیر ئیر پر مبارکباد دی جبکہ سیمی نے دونوں سینئر کھلاڑیوں کو سیلوٹ کیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے مصباح الحق اور یونس خان کے آخری میچ پر ویڈ یو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام آفریدی نے یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد دی اورپی سی بی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کر ے ۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد دیتا ہوں ۔دونوں کرکٹرز کا اپنی اور قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔دونوں کرکٹرز کارکردگی اور خدمات قوم کے سامنے ہیں ۔دونوں کرکٹرز قوم کے ہیرو اور لیجنڈ ہیں ۔

ان دونوں کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل معلوم ہیں ۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور پی ایس ایل ٹو کے چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قومی ٹیسٹ کپتان کو سیلوٹ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں