سوزی چل بسی !

سوزی چل بسی !

لاہور:لاہور میں مال روڈ پر واقع چڑیا گھر  بچوں کے لیے ڈزنی لینڈ سے کم نہیں اور بچے یہاں آکر بہت محظوظ ہوتے ہیں اور ان میں سب سے بڑی کشش بہت بڑی جسامت کے ہاتھی کو اپنے سامنے کھڑے دیکھنا اور اس کی سونڈ کو ہاتھ لگانا تھا لیکن اب پتہ نہیں کتنا عرصہ بچے ایسا نہیں کرسکیں گے کیونکہ لاہور چڑیا گھر کی واحد ہتھنی سوزی ہلاک ہو گئی ہے  ۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوزی کی عمر 35سال تھی جبکہ اس نے اپنی طبعی عمر مکمل کرلی تھی ۔ہتھنی سوزی کو تین روز سے ٹانگوں میں تکلیف کی شکایت تھی جس کی وجہ سے وہ کھڑی نہیں ہوسکتی تھی۔

چڑیا گھر کے انتظامیہ نے بتایا ہےکہ سوزی کو اسی کی دہائی میں چڑیا گھر لایا گیا تھا ۔لاہور کے چڑیا گھر کی واحد ہتھنی بچوں کی تفریح کا بڑا ذریعہ تھی۔

یہ چڑیا گھر 1872ء سے 1923ء تک لاہور میونسپلٹی کے زیر انتظام رہا اور اس کے بعد 1962ء تک لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو اس کے انتظامات حوالے کیے گئے۔

صوبائی محکمہ امور حیوانات اور اس کے بعد سے اب تک یہ محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام چلایا جارہا ہے۔