سورج کا مزاج آج بھی برہم ،اگلے24گھنٹے میں بارش کا امکان

سورج کا مزاج آج بھی برہم ،اگلے24گھنٹے میں بارش کا امکان

کراچی: شدید موسم کے وار جاری ہیں تو لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینال محال کررکھا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،جبکہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دورران اسلام آباد،مری ، ڈی جی خان ، سرگودہا ،مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کاامکان ہے ۔

لاہور میں بھی گرمی کی لہر برقرار اور شہری بے حال  ہیں۔ کراچی سے بھی  خوشگوار موسم روٹھ گیا ،گرمی کے ستم کم نہ ہوئے۔آ ج پارہ 36 کوچھونے کوتیار ،جبکہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ بھی بے قابو ہوگئی اور شارٹ فال 5 ہزار 590 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ،، بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار 910 جبکہ طلب 20 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ا س وقت شہری علاقوں میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہات میں بارہ سے سولہ گھٹنے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
 

مصنف کے بارے میں