’باہو بالی‘ اور کترینہ ایک ساتھ فلم کریں گے

’باہو بالی‘ اور کترینہ ایک ساتھ فلم کریں گے

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم باہو بالی نے جہاں فلم کے بنانے والوں کو ریکارڈ بزنس دیا وہیں فلم میں موجود کاسٹ کو بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔پربھاس جس نے فلم میں باہو بالی کا کردار ادا کیا ہے اب کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو  اداکار پربھاس کے ساتھ فلم کی پیش کش کی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پربھاس ہندی سینما کے نہیں بلکہ تیلگو فلموں کے ہیرو تھے لیکن باہو بالی کے ساتھ انہوں نے ہندی سینما میں بھی انٹری دی اور ریکارڈ قائم کردیے ۔

   ہدایتکارسوجیت کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو  نئی آنے والی فلم ’ساہو‘ کے لیے اداکار پربھاس کے ہمراہ مرکزی کردار کے لیے پیش کش کی گئی ہے لیکن تاحال کترینہ کی جانب سے پراجیکٹ کے حوالے کسی بھی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ساہو‘ تیلیگو، تامل، مالایا لم اور ہندی زبان میں ریلیزکی جائے گی۔یہ فلم  ایک سائنس فکشن فلم ہوگی جس کے لیے اس سے قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا اورایمی جیکسن کو بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم تینوں کی اداکاراؤں نے فلم کی پیشکش کومسترد کردیا تھا۔ ہدایتکار کے مطابق فلم ساہو کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائے۔