آصف زرداری چیئرمین خیبر پختو نخوا کے تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے

 آصف زرداری چیئرمین خیبر پختو نخوا کے تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے

پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری خیبر پختو نخوا کے تین روزہ دورے پر آج دوپہر دو بجے پشاور پہنچیں گے۔ سابق صدر آج پارٹی ورکروں اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے  جس کے بعد پی پی پی کے رہنماءافتخار جھگڑا مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کےلئے ان کے گھر جائینگے۔

  تفصیلات کے مطابق آصف زرداری خیبر پختو نخوا کے 3 روزہ دورے پر دوپہر2 بجے پشاور پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی ورکرز اورصوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور افتخار جھگڑا مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کیلئےان کے گھر جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری جب سے وطن واپس آئے ہیں پارٹی کو فعال کرنے کیلئے سرگرم ہیں، اس قبل انہوں نے پنجاب، آزادکشمیر اور سندھ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔

 

مصنف کے بارے میں