سلک روڈ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی وفد چین پہنچے گا

سلک روڈ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی وفد چین پہنچے گا

بیجنگ: چین میں جاری ون روڈ ون بیلٹ اجلا س میں شرکت کے لیے امریکاسے ایک اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچے گا،یہ وفد چین میں دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں امر یکا کی نمائندگی کرے گا،یہ بیان چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو روز جاری کیا ہے۔
اس اجلاس میں امریکا کی شرکت سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ مستقبل قریب میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو سلک روٹ سے فروغ حاصل ہو گا۔
بھارت نے سلک روٹ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے بھارت کا موقف ہے چین کا یہ منصوبہ جو ایشا کو یورپ سے ملانے جا رہا ہے وہ کشمیر سے ہو کر گزر رہا ہے۔
چین میں ہونے سلک روٹ اجلاس میں 29ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں،چین کے صدر شی پنگ کا تجویز یہ منصوبہ جنوبی ایشا،وسطی ایشیا ،افریقہ اور یورپ کو تجارتی بنیادوں پر آپس میں جوڑ دے گا۔ اسکے لیے چین اربوں ڈالر سڑکوں کی تعمیر وترقی پر خرچ کر رہا ہے۔
چین کے منعقد کردہ اجلاس میں چین کے قابل اعتماد دوست شرکت کر رہے ہیں جس میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن،پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمیت کازکستان کے صدر بھی شرکت کر ررہے ہیں۔

چین کے سلک روٹ پر ہونے والی بھارتی تنقید کو مستر د کیا ہے چین کا کہنا کہ یہ منصوبہ سب کے لیے اور یہ تجارتی منصوبہ کسی کے خلاف نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں