بختاور بھٹو زرداری نے احترام رمضان بل کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

بختاور بھٹو زرداری نے احترام رمضان بل کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

لاہور: سابق صدر آصف علی زردرای کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے بدھ کے روز پاس کئے گئے احترام رمضان بل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا اس قانون کی وجہ سے لوگ ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائی ڈریشن کا شکار ہو کر مر سکتے ہیں یہ اسلام نہیں کیونکہ ہر کوئی اس قابل نہیں کہ وہ روزے رکھ سکے۔

b727b8e1019137b48de8174aa6dfe48a

واضح رہے گزشتہ دنوں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے متفقہ طور پر احترام رمضان بل پاس کیا۔ بل کے تحت رمضان کے مہینے میں پبلک مقامات پر کھانا اور پینا منع ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پانچ سو روپے جرمانے کے ساتھ 3 ماہ قید کی بھی سزا ہو گی۔ ہوٹل مالکان کو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 500 سے 25000 روپے جرمانہ عائد ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں