گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ،کنٹینرزکی آمدوروفت معطل

گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال ،کنٹینرزکی آمدوروفت معطل

کراچی: گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی۔ہڑتال کے باعث بندرگاہوں کے تمام ٹرمینل پردرآمدی،برآمدی کنٹینرزکی آمدوروفت معطل رہی۔گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث برآمدی عمل ٹھپ ہوگیاہے۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں کنٹینرز کا برآمدی مال فیکٹریوں میں پڑا ہے،گوداموں کی گنجائش پوری ہوگئی،حکومت نے مسئلے کا فوری حل نہ نکالا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے جس کے باعث برآمدی شعبے کا کام معطل جبکہ معیشت کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے۔ادھربرآمدکنند گان کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے یومیہ 6 ارب روپے مالیت کی برآمدات کی جاتی ہیں جو ہڑتال کے باعث رکی ہوئی ہیں۔

گڈز ٹرانسپورٹ رہنماکےمطابق چار دن میں چالیس ارب روپےکا نقصان ہواہے۔رہنما گڈز ٹرانسپورٹ نے الزام عائد کیاکہ اس نقصان کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ انھوں نے کہاکہ کل عدالتی فیصلےکےبعدحکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

مصنف کے بارے میں