ہمایوں سعید اور اُشنا شاہ کا اسکینڈل

ہمایوں سعید اور اُشنا شاہ کا اسکینڈل

لاہور:پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور بہت عرصے سے وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹڑی کا حصہ ہیں  اور ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا جاتا ہے ۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہمایوں سعید کے ساتھ ایک مسلہ ہے کہ ہر آئے روز ان کے اسکینڈل مشہور ہوئے رہتے ہیں اور ہمایوں سے اگر کبھی سوال کیا جائے تو وہ گھبرانے کی بجائےاس پر محظوظ ہوتے ہیں ۔آج کل ان کا نیا اسکینڈل ہر زبان پر ہے ۔پاکستان کی اداکارہ اُشنا شاہ اور ہمایوں سعید کے بارے میں کافی باتیں اور خبریں سننے کو مل رہی ہیں ۔لیکن حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اُشنا سے اس بارے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ اصول کی بات ہے، سمجھ نہیں آئی میں ان کیساتھ کیوں بیٹھی ہوئی تھی، ایک تو ہمایوں سعید کیساتھ بہت ساریوں کے سکینڈل ہوتے ہیں اور وہ بیچارے بچتے نہیں، اور میرے خیال سے وہ بھی سکینڈلز کا لطف اٹھاتے ہیں، اور بہت خوش ہوتے ہیں کہ ”ساری بچیاں میری ہیں۔“

اشنا نے اس اسکینڈل کے حوالے سے ہوئی دونوں فیملیز  کی تلخ کلامی کا بھی ذکر کیا ۔لیکن بعد ازاں معاملہ سلجھ گیا تھا۔اُشنا سے جب ان کے اور ہمایوں کے اسکینڈل کے حوالے سے وضاحت نہ دینے کا دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ’ میں اگر اس سکینڈل کی وضاحت کرتی تو وہ کل ایک نیا سکینڈل شروع ہو جاتا  اور پھر اس کی وضاحت کرتی اور پھر ایک نیا سکینڈل آتا اور میں اس کی وضاحت میں لگ جاتی۔“

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہمایوں کا سب سے مشہور اسکینڈل عائشہ خان کے ساتھ تھا ۔