سنی لیون کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

سنی لیون کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بہت جلد ہندی سینما میں اپنا نام بنایا اور کئی فلموں سمیت کئی ہٹ گانے بھی دیے ۔اپنی منفرد شخصیت کے باعث سنی آئے دن خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہ خبریں ان کے کرئیر کے حوالے سے ہی ہوتی ہیں شاید آپ نے کبھی ان کے ذاتی زندگی کے بارے میں یہ معلومات نہ جانی ہوں جو ہم یہاں بتا رہے ہیں۔

1۔سنی کا اصل نام ’کرن جیت کور ووہڑا‘ ہے اور سنی نام انہوں نے فلمی دنیا کے لیے رکھا۔

2۔ سنی لیون بچپن میں کھیلوں کا بہت زیادہ شوق رکھتی تھیں اور لڑکوں کے ساتھ گلی ہاکی بھی کھیلتی رہی ہیں۔

3۔سنی لیون کو پیار میں پہلا ”دھوکہ“ 16 سال کی عمر میں اپنے سکول کے طالب علم سے ملا۔

4۔سنی لیون  فلمی دنیا میں آنے سے پہلے ایک جرمن بیکری میں نوکری کرتی رہی ہیں اور اس وقت ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔

5۔حقیقت میں وہ ایک نرس بننا چاہتی تھیں کبھی اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا۔

6۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل ویبر سنی  کو ملنے والے تمام سکرپٹس کا مطالعہ کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی سکرپٹ پسند نہ آئے تو وہ اس فلم میں کام نہیں کرتیں۔

7۔ سنی لیون کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ پارٹیز وغیرہ شوق سے اٹینڈ کرتی ہیں  مگر حقیقت میں وہ گھر میں اکیلے وقت گزارنا اور کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں۔