بھارت، سرکاری سکولوں کی طالبات کو دئے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ کی موجودگی

بھارت، سرکاری سکولوں کی طالبات کو دئے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ کی موجودگی

نئی دہلی : بھارت کے ضلع فریدآباد کے سرکاری سکولوں کی طالبات کو دئے جانے والے کھانے میں مردہ سانپ پایا گیا جس کے بعد ریاستی وزیر اعلی کی معائینہ ٹیم نے سکولوں میں دئے جانے والے کھانوں کا بذات خود موقع پر جا کر معائینہ کیا ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی پو لیس کے ڈی ایس پی ڈینش یادیو نے بتایا کہ چاولوں میںڈالی گئی گاجروں کی سٹکس کے ہمراہ مردہ سانپ پایا گیا ۔
جس کے بعد مقامی پرنسپل کے خلاف تحقیاقات کی جارہی ہیں یہ واقعہ فرید آباد ضلع کے چندرا والی اور تیگاﺅ روڈ کے علاقہ اونچا گاﺅں کے سکول میں پیش آ یا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں