پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سکولوں کی کنٹینوں پر چھاپے، 6سیل، 59 کو نوٹس جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سکولوں کی کنٹینوں پر چھاپے، 6سیل، 59 کو نوٹس جاری

لاہور :   پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سکولوں کی کنٹینوں پر چھاپے، غیر معیاری، مضر صحت اشیائے خوردونوش بیچنے پر 6کنٹینوں کو سیل اور 59کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں کی کنٹینوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی، شہر بھر میں مجموعی طور پر لاہور کے 59 سکولوں کی کنٹینوں کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 6 کوسیل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں کاربونیٹیڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سکولوں میں صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ گرین زون میں شامل اشیا بیچنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

کینٹین مالکان کو پنجاب فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈ اینڈ ریگولیشن 2017 کے متعلق آگاہی بھی دی گئی تھی۔