گجرات،سیلفی لینے کے باعث دو بھائی جان کی بازی ہار گئے

گجرات،سیلفی لینے کے باعث دو بھائی جان کی بازی ہار گئے

گجرات: سیلفی لینے کے باعث دو بھائی جان کی بازی ہار گئے، نہر کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں 14سالہ لڑکا نہر میں گرگیا جسے بچانے کی خاطر دوسرے بھائی نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی ، ڈوبنے کے باعث دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں نہر کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنانے کی کوشش میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے ، 14سالہ شیروز سیلفی لیتے ہوئے نہر میں گر گیا جسے بچانے کےلئے دوسرے بھائی نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم دونوں بھائی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

دونوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ۔

مصنف کے بارے میں