پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن 11جون کو کرانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن 11جون کو کرانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے پاکستان   تحریک انصاف کے عبوری آئین کی منظوری بھی دی گئی اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے متعلق قرار داد بھی منظور کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پارٹی ٹکٹ کس کو ملنا ہے اس کا حتمی فیصلہ خود کروں گا.اس معاملے پر کسی کو بھی گروپنگ کی ضرورت نہیں ہے، ملک کی ترقی کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں ایسی زبان استعمال کی گئی جو نرنیدر مودی پاک فوج کیلئے استعمال کرتاہے.ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ تھاجبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کا نتیجہ قوم کے سامنے آنا چا ہیے۔

انہوں نے کہاکہ میری منی ٹریل کیلئے کسی قطری شہزادے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ میری منی ٹریل کی تمام تر تفصیلات میری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات لڑنےکا حق ہے جبکہ الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں توکسی اورفورم کاسوچیں گے.ہم انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لے کرجارہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں قائم اسٹیٹس کو کیخلاف لڑ رہی ہے ۔