دہشتگردی مسلمانوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مسلمان سب سے زیادہ اس کی وجہ سے متاثر ہوئے ، نثار علی خان

دہشتگردی مسلمانوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مسلمان سب سے زیادہ اس کی وجہ سے متاثر ہوئے ، نثار علی خان

راولپنڈی: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی مسلمانوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مسلمان سب سے زیادہ دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔مسلمانوں کے لیے کھڑاہونامیرے ایمان کاحصہ ہے اور میں  ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے.میں نےاسلام کی نظریاتی بات ہرفورم پرکی ہے . آج بنگلادیش کی حکومت مودی سرکارکی پٹھو بنی ہوئی ہے.انہوں نے کہا کہ مجھے کئی مرتبہ خریدنے کی کوشش کی گئی.لیکن میں ہمیشہ ڈٹا رہا اور پارٹی قیادت کے سامنے بھی حق اور سچ کی بات کی ہے ۔

چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا آج حالات بہت ابتر ہیں آج حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے ، چراغ لے کر بھی نکلو تو اچھے لوگ نہیں ملیں گے۔ خدا کیلئے ان لوگوں کا ساتھ دیں جو اچھے ہیں اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ تبدیلی کا نعرہ لے کر نکلے ہیں، خدا کیلئے ان پر دھیان نہ دینا، ان کے دائیں اور بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جنہوں نے ملک کا تیا پانچہ کیا ، کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور ہر موسم کے ساتھ اپنے لیڈر تبدیل کیے۔ آج کل لوگ بڑے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں. یہ ملک نعروں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے تبدیل ہوگا۔ ملک میں ترقی دھرنوں اور افراتفری سے نہیں سی پیک، موٹروے اور بجلی سے آئے گی۔

انہوں نے کہا جب حکومت میں ہوتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ترقی ہو اور انصاف ہو. پینتیس سال سے سیاست میں ہوں بہت بار مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری پارٹی سے وفاداری میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے. جھوٹا ہوں نہ ہی جھوٹے لوگوں کو پسند کرتا ہوں ، پارٹی قیادت کے سامنے بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی۔