بھارت کی نکیال سیکٹر کے بعد باروہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارت کی نکیال سیکٹر کے بعد باروہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

باروہ سیکٹر : دشمن بھارت اپنی  ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے  لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی  کر رہا ہے ۔دشمن نے نکیال سیکٹر کے بعد باروہ سیکٹر پر وقفے وقفے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے .دشمن بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3شہری زخمی ہوگئے .ترجمان آئی ایس پی آر  کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3شہری زخمی ہوئے جن میں زمرد بیگم ،شازیہ پروین اور محمد انضمام شامل ہیں .

دو دن پہلے بھی بھارتی فورسز نے ٹنڈر، سبز کوٹ، کھوئی رٹہ، بارن، بکسر اور خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد رضوان شہید جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔گزشتہ مہینے بھمبر میں سماہنی سیکٹر پر مکار بھارت کی بزدل فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور آبادیوں پر بھی گولے داغے۔ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھنے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارت آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

واضح رہے بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر چکا ہے جس سے متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں