ترکی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 20افراد ہلاک، 11زخمی

ترکی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 20افراد ہلاک، 11زخمی

استنبول:  ترکی میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ساحل مرمرا کے پاس 40سیاحوں کو لے کر جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس کے باعث20افراد ہلا ک ہوئے ہیں جبکہ11دیگر زخمی ہیں ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، جب کہ مرمرا کے مئیر کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ازمیر سے مرمرا جانے والی بس میں صرف عورتیں اور بچے سوار تھے جو کہ یوم مادر منانے کے لئے تفریحی دورے پر تھے۔

مصنف کے بارے میں