ہتھیار ڈالنے کی صورت میں طالبان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا‎

ہتھیار ڈالنے کی صورت میں طالبان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا‎

کابل: افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ نے اس صوبے میں ہتھیار ڈالنے کی صورت میں طالبان کو تحفظ فراہم کئے جانے کی خبر دی ہے۔

صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ اس صوبے میں طالبان اور ان کے کمانڈروں کے لئے ایک محفوظ علاقہ مدنظر رکھا گیا ہے اور اگر وہ ہتھیار ڈال کر جنگ کا سلسلہ ختم کر دیں تو وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ اس علاقے میں زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پہلی بار، جنگ سے دستبردار ہونے والے طالبان کے لئے ایک محفوظ علاقہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں