حفیظ فٹ،امید ہے شاداب ورلڈ کپ تک ایکشن میں نظر آئیں گے:انضمام الحق

حفیظ فٹ،امید ہے شاداب ورلڈ کپ تک ایکشن میں نظر آئیں گے:انضمام الحق
کیپشن: فوٹو نیو نیوز

لاہور:قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خوشخبری سناتے ہوئے امید ظاہر   کی کہ ورلڈ کپ تک شاداب خان فٹ ہو جائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا   کہ قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی۔ بڑا ٹوٹل تھا ٹیم جیت جاتی تو  اچھا ہوتا۔

726d75674a816e00caef4c0a144f772d

شاداب خان کی صحت کے بارے میں چیف سلیکٹر نے امید ظاہر  کی کہ ورلڈ کپ تک شاداب خان فٹ ہو جائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔محمد حفیظ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ کی پریکٹس پاکستان میں ہی شروع کر دی تھی۔حفیظ بالکل فٹ ہو چکے ہیں۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2019کے سکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔ اب صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھی جا رہی ہے۔