بالا کوٹ حملہ،بھارتی وزیراعظم مودی کا مضحکہ خیز بیان،سوشل میڈیا پر سبکی کا سامنا

بالا کوٹ حملہ،بھارتی وزیراعظم مودی کا مضحکہ خیز بیان،سوشل میڈیا پر سبکی کا سامنا
تصویر ٹوئٹر

نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک اور بیوقوفی اور حماقت سامنے آگئی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مودی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ حملے کی ناکامی کے بعد نریندر مودی نے مضحکہ خیز بیان جاری کیا۔نریندر مودی نے ایک انٹرویو میں کہا ” سوچا تھا بادلوں کی وجہ سے طیارے ریڈار پر دکھائی نہیں دیتے۔ اس لیے بالا کوٹ پر ایئر سٹرائیک کی اجازت دے دی۔ “بی جے پی نے ٹویٹر ہینڈل سے مودی کی ویڈیو ہٹا دی۔ بھارتی اپوزیشن نے مودی کا بیان شرمناک قرار دیاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انٹرویو میں کہا بادلوں اور بارش کی وجہ سے بھارتی فضائیہ بالاکوٹ پر حملہ کرنے سے ہچکچا رہی تھی۔ مودی بولے میں نے کہا خراب موسم کے باعث فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اسی لیے ایئر سٹرائیک کی جائے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پرEntire cloud cover کا ٹرینڈ گردش کرنے لگا۔

بی جے پی نے مودی کا بیان ٹوئیٹر پر شیئر کرنے کے تھوڑی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا۔بھارت میں مسلمانوں کے رہنما اسد الدین اویسی نے مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی صاحب تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، سر سے گذارش ہے کہ اپنے نام کے آگے سے چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیں۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے لکھا پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتے.

یہ اہم معلومات ہے جو آئندہ کام دے گی۔کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کیا کہ مودی کے الفاظ صحیح معنوں میں شرمناک ہیں۔ یہ بھارتی فضائیہ کی بے عزتی ہے کہ وہ ناواقف اور غیر پیشہ ور ہیں۔ حالانکہ راڈار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر قسم کے موسموں میں چیزوں کا پتہ چلا لیتا ہے۔