آج جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کرینگے، شاہ محمود

آج جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کرینگے، شاہ محمود
کیپشن: مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا نہیں چاہتی، وزیر خارجہ ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ شاہ محمود آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ رولز معطل کر کے جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر بحث کی جائے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا نہیں چاہتی اور مسلم لیگ ن بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے میں عوام کو تقسیم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج پر بھی گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ بارشوں سے تباہ فصلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی آج ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔