پانا مہ میں زلزلے کے جھٹکے، 5 افراد زخمی

پانا مہ میں زلزلے کے جھٹکے، 5 افراد زخمی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

پانامہ سٹی:پانا مہ میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہو گئے۔

پانامہ کے جغرافیائی سائنس یونیورسٹی کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پورٹو ارملیس شہر سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

پانامہ کی قومی شہری سکیورٹی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے زخمیوں میں سات اور آٹھ سالہ دو بچے، 17 سالہ لڑکی اور 98 سالہ بزرگ خاتون شامل ہیں ، ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، زلزلے سے سے 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔