قانونی پیچیدگی دور ہونے کا انتظار،مریم نواز جلد انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی،پرویز رشید

قانونی پیچیدگی دور ہونے کا انتظار،مریم نواز جلد انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی،پرویز رشید
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف جلد انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔

قانونی پیچیدگی دور ہونے کا انتظار ہے۔ مریم نواز عدالتی فیصلے کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز سیاسی کارکن ہیں اور سیاسی کارکن کے طور پر اپنے سارے کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقہ سے امیدوار کے طور پر نامزد کیا تھا تاہم عدالتی فیصلہ کی وجہ سے مریم نواز الیکشن میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

اب قانونی پیچید گی ہے اور جب قانوی پیچیدگی ختم ہو جائے گی تو ضرور وہ اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پراسیس ہے جس کو ہم مکمل کرنے کا انتظار کریں گے۔