جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور
کیپشن: اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم دکھائی دی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کر دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم دکھائی دی اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بہاولپور اور جنوبی پنجاب دو صوبے چاہتی ہے۔