حکومت نے ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا، مریم نواز

حکومت نے ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا، مریم نواز
عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پر کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں اور نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے جب کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پر پہنچ چکا۔


مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔