تحریک انصاف نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب

تحریک انصاف نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، اس معاملے پر 21تاریخ کو پارلیمان سے واک آؤٹ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیاہے،حکومت نے تہیہ کیاہواہے کہ لوگوں سے نوکریاں اوران کے گھرچھین جائیں گے، ہم آئی ایم کے معاملے پر 21تاریخ کو پارلیمان سے واک آؤٹ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، آئی ایم ایف کے لوگوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، حکومت نے ملک کو عالمی مالیاتی ادارے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ہم اس معاہدے کیخلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، پارلیمان میں احتجاج کیا جائے گا۔