بہترین صحت اور وزن میں کمی کے لئے دہی کا استعمال کریں

بہترین صحت اور وزن میں کمی کے لئے دہی کا استعمال کریں
کیپشن: image source:instagram

لاہور:سحری میں دہی کا استعمال روزےدار  کو دن بھر چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن کو اعتدال میں رکھنے کے لئےمفید ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق،دہی میں ایسے مفید اجزاءپائے جاتے ہیں جو نہ صرف جسم کو بہترین غذائیت فراہم کرتے ہیں بلکہ جسم کو متناسب رکھنے میں بھی دہی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

دہی میں کثیر مقدار میں کیلثیم پایا جاتا ہے جو جسم سے چربی پگھلانے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق،ہماری روز مرہ خوراک میں میں حرارے یعنی کیلوریز بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم میں چربی کی مقدار کو بڑھانا شروع کر دیتے ہیں اور یوں جسم موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے،اگر دوسری خوراک کے ساتھ ساتھ دہی کا استعمال بھی کیا جائے تو اس میں موجودکیلثیم،جسم سے فالتو کیلوریز کے اخراج کا باعث بنتا ہے یوں جسم موٹاپے سے دور رہتا ہے۔

دہی کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کا وزن گھٹاتا ہے بلکہ یہ مسلز کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی طاقت دیتی ہے۔ وہ افراد جو ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن کا شکار ہیں ،ان کے لئے دہی کا روزانہ استعمال بہت ،مفید ہے۔