وزیر اعظم نےایسے فیصلے کیے جو سیاسی لیڈرسوچ نہیں سکتا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم نےایسے فیصلے کیے جو سیاسی لیڈرسوچ نہیں سکتا، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Official Twitter Account

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادکومقدم رکھا،اپنی سیاست کونہیں، انہوں نے وہ فیصلے کیے جو کوئی اورلیڈرسوچ بھی نہیں سکتا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادکومقدم رکھا، وہ اپنی سیاست کونہیں بلکے ملک کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی مفادمیں جتنے فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اورلیڈرسوچ بھی نہیں سکتا، حکومت نے معاشی حالات کی بہتری کیلئے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ کیاہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت غریب،کمزورطبقات کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائیگا، حکومت پسماندہ طبقوں کو ترقی دے کر ان کو ترقی یافتہ کے برابر لائے گی، وزیر اعظم غریبوں کے لیڈر ہیں۔