قومی اسمبلی کا اجلاس 24 مئی تک جاری رہے گا : سپیکر

قومی اسمبلی کا اجلاس 24 مئی تک جاری رہے گا : سپیکر
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن چوبیس مئی تک جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن اراکین سے بات چیت ہوئی ہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تمام اراکین کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع دینے پر اتفاق کیا گیا اور اجلاس کو دوستانہ ماحول میں چلانے پر بات چیت کی گئی ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 24 مئی تک جاری رہے گا۔