کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ،متعدد افراد زخمی
کیپشن: Image Source: File Photo

کوئٹہ :کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق , کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دہشتگردوں کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ،پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے .

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔