اوپو کا رواں برس کے وسط میں نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان

اوپو کا رواں برس کے وسط میں نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

نیویارک : جائنٹ موبائل کمپنی اوپو نے رواں سال کے وسط میں ایک نیا سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بڑی موبائل فون کمپنی اوپو نے رواں سال کے وسط میں ایک نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جسے رینو زی کا نام دیا گیا ہے ۔

256 جی بی بلٹ ان سٹوریج ، 6 جی بی ریم کے ساتھ صارفین کی بڑی تعداد اس فون میں دلچسپی لے رہی ہے اور مارکیٹ میں اس کی تاریخ اجرا کے بارے میں بات کی جا رہی ہے ۔

موبائل فون کا بیک کیمرہ 32 میگا پکسل رکھا گیا ہے اور فرنٹ کیمرا 48 میگا  پکسل ہے جس سے صارفین کو کوالٹی تصاویر لینے میں مدد ملے گی ۔