لاک ڈاؤن میں نرمی کا نقصان، ایک دن میں 2 ہزار 255 افراد کورونا وائرس کا شکار

لاک ڈاؤن میں نرمی کا نقصان، ایک دن میں 2 ہزار 255 افراد کورونا وائرس کا شکار
کیپشن: ایک ہی دن سب سے زیادہ 2 ہزار 255 رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 336 ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث بار ایک ہی دن میں 2 ہزار 255 افراد کورونا کا شکار ہو گئے، متاثرین کی تعداد 34 ہزار 336 ہوگئی. ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 737 ہو گئی۔ پنجاب 13 ہزار 225، سندھ 12 ہزار 610، خیبرپختونخوا 5 ہزار 21 اور بلوچستان میں 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے جن میں سے 8 ہزار 812 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کیسز بڑھنے لگے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہی دن سب سے زیادہ 2 ہزار 255 رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 336 ہو گئی۔

اسلام آباد میں 759، گلگت بلتستان 475 اور آزاد کشمیر میں 88 کیسز ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 31افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 737 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 267 ہے۔

سندھ میں 218، پنجاب 214، بلوچستان 27، گلگت بلتستان 4 اور اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 257 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد تعداد 8812 ہو گئی۔

پنجاب میں 4531، سندھ 2229، خیبرپختونخوا میں 1305، بلوچستان 256، گلگت بلتستان 331 اور اسلام آباد میں 92افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 68 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔