جتنے بھی بورڈ کے امتحانات تھے سب منسوخ کر دیے، وفاقی وزیر تعلیم

جتنے بھی بورڈ کے امتحانات تھے سب منسوخ کر دیے، وفاقی وزیر تعلیم
کیپشن: نویں کلاس سے بارہویں کلاس کے امتحانات منسوخ ہو گئے، شفقت محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فاائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں تا بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ ہوگئے ہیں اور اس پر صوبوں سے مشاورت کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی بورڈ کے امتحانات ہونے تھے وہ سب منسوخ ہو گئے اور  طلبہ کو پچھلے سال کی بنیاد پرپروموٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نویں کلاس سے بارہویں کلاس کے امتحانات منسوخ ہوگئے، ہمارے لیے بچوں کی صحت اہم ہے، جمعرات کو تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں بورڈ کے امتحانات سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔