کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ

 کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔


 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو قرنطینہ سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور علاقے کی سماجی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کےمستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کمانڈرز کوہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے۔ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔