پاکستان میں کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا، صرف ایک روز میں مزید 126 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا، صرف ایک روز میں مزید 126 اموات

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس قہر ڈھانے لگا ہے، صرف ایک روز میں مزید 126 شہری موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 336 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 3 ہزار 265 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 39 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 522 افراد متاثر اور 29 ہلاک ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 914 جبکہ مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 3697 ہوگئی ہے۔

879fc23874c831d3739b0d2182f63dac

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 814 افراد کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 502 ہوگئی ہے۔

اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 697 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 123، مردان میں 52، سوات میں 38، چارسدہ میں 37 اور دیر اپر میں 32 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

دوسی جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا میں تیزی لانے والی قسم دنیا میں درجنوں ممالک میں پائی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی قسم بی.1.617 قسم جو اکتوبر میں پہلی مرتبہ ہندوستان میں دریافت ہوئی تھی، جمع کردہ 4500 نمونوں میں پایا گیا ہے جو کہ 44 ممالک میں جمع کیے گئے ہیں۔

بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان سے باہر اس وائرس قسم سب سے زیادہ انگلینڈ میں پائی گئی ہے جسے پہلے ہی انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔

اسی لئے ہندوستان پایا جانے والے اس کورونا وائرس کو جنوبی افریقا، برازیل اور برطانیہ میں ملنے والی اقسام کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس وائرس کی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔