وزیراعلیٰ پنجاب آج اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب آج اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف آج پرائس کنٹرول سمیت اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی امور گروپ کا اجلاس بھی ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نے پرائس کنٹرول کیلئے اجلاس طلب کر لیا جو ماڈ ل ٹاؤن میں ہو گا اور اس اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، حافظ محمد نعمان، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے شہروں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں سردار اویس لغاری، منشاءاللہ بٹ، سمیع اللہ خان، کرنل (ر) مبشر جاوید، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی امور گروپ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں