ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی 

ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی 

کابل: طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ 

غیرملکی خبرایجنسی نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد اب غیر شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ 

ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اور طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

اس کے علاوہ ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے اور خواتین کیلئے پارکوں میں جانے کیلئے جمعرات، جمعہ ہفتہ کے دن مختص کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں