وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے لندن قیام میں ایک روز کی توسیع 

وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے لندن قیام میں ایک روز کی توسیع 

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور (ن) لیگ کا وفد آج بھی پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی وفد کی میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت ہو گی جس دوران معیشت، لوڈشیڈنگ اور عام انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور ئے گا۔ 
پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کا نواز شریف کے ساتھ اجلاس آج بھی جاری ہے گا۔ 
یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے کچھ ارکان جمعہ کو پاکستان نہیں جائیں گے تاہم وفد میں شامل کچھ ارکان آج ہی پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب ہفتے کوپاکستان روانہ ہوں گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاللہ کے علاوہ دیگر اہم رہنماءشریک ہوئے تھے اور ملکی معیشت اور سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں