پاکستان کے دوست صدر امارات شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

پاکستان کے دوست صدر امارات شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے
سورس: File

ابوظہبی : پاکستان کے دوست اور  متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔ صدر کے انتقال  پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب  امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کے سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

مصنف کے بارے میں