لندن بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

لندن بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

لندن میں بیٹھ کر پاکستانیوں کیلئے بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے رہنمائوں کو 2 اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات بھی بتا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سے ملنے والے ن لیگ کے وفد کو میاں نواز شریف نے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم معلومات دیدیں ،جس میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت

سنبھالنے کیلئے ہمیں 300 ارب فوری چاہیں ،نواز شریف نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے 28 فیصد ڈیفر ادائیگی پر 2 ارب ڈالرز جلد مل جائینگے ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں ،قائد میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سال کے آخر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی لیگی بیٹھک میں مشاورت کی گئی ۔