عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی 

عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی 
سورس: File

اسلام آباد: عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے۔بجلی کے بعد ایل این جی کی  قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر  جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ  کیا گیا ہے ۔

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی،سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

مصنف کے بارے میں