اب میرے دستانے اُتارنے کا وقت آگیا ،عامر خان نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا 

اب میرے دستانے اُتارنے کا وقت آگیا ،عامر خان نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا 

لاہور:معروف پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے با کسنگ  رنگ سے ریٹائر منٹ کا   اعلان      کر   دیا ہے   ،عامرخان چالیس  کیریرفائٹس میں سے 34میں سرخروہوئے 21مرتبہ حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  باکسر  عامر خان نے    سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ   اب   دستا نے اتارنے کا وقت آگیا   ،     وہ اپنے آپ کو خوش قسمت     سمجھتے   ہیں    ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا ہے ۔

طاقت اورمہارت کی پہچان  عامر خان کی مکے بازی اور پھرتی نے برسوں دھوم مچائے رکھی ،عامرخان چالیس کیریرفائٹس میں سے 34میں سرخروہوئے،21مرتبہ حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔

پاکستانی نژادبرطانوی باکسرنے اولمپکس 2004میں سلورمیڈل جیتا،2009میں عامرخان نے سپرلائٹ ویٹ ورلڈٹائٹل جیتا تھا ،عامرخان کو پاکستان میں بھی ہمیشہ خوب پذیرائی ملی،انہیں 2014میں حکومت پاکستان نےپرائیڈآف پرفارمنس دیا۔