حافظ آباد روڈ پر خطرناک تصادم ،12 افرا د جاں بحق 

حافظ آباد روڈ پر خطرناک تصادم ،12 افرا د جاں بحق 

گوجرانولہ :  حافظ آباد روڈ پر خوفناک  تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق ہو گئے ،8 کے قریب افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے، دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔