پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ہو جائیں تیار ،پٹرول 22،ڈیزل 52 روپے مہنگا 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ہو جائیں تیار ،پٹرول 22،ڈیزل 52 روپے مہنگا 

اسلام آباد:ایک طرف جہاں پاکستان کی سینئرقیادت پاکستان کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کم کرنے کیلئے لندن میں بیٹھی ہے وہیں دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی خبریں بھی سامنے آنے لگی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے ورکنگ مکمل کرلی ،پٹرول 22 روپے جبکہ ڈیزل 52 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل حکومت کو بھجوائی جائے گی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم ہونے کا امکان ہے ،حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔